پنجاب کے 98سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے
انوار الحق سیشن جج میانوالی ،ناصر حسین لاہور ہائیکورٹ میں ایچ آر تعینات سینئرسول ججز 14مئی تک نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کریں،لاہور ہائیکورٹ
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 98سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کردئیے ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایچ آر ہائیکورٹ انوار الحق کا تبادلہ کرکے سیشن جج میانوالی اور ناصر حسین کو میانوالی سے لاہور ہائیکورٹ ایچ آر تعینات کیا گیا ہے ۔ سینئرسول ججز کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع تبدیل کر دیا گیا جبکہ کئی ججز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق جن سینئر سول ججز کے تبادلے کئے گئے۔
ان میں ملک عظمت اللہ اعوان ، محمد جواد عالم قریشی، محمد امین شہزاد، محمد مظہر، نذر عباس گوندل، شاہد نواز کھچی، فیض احمد رانجھا، سلیم شیخ، شہزاد احسان بٹ، عبدالکریم، محمد عنایت گوندل، برکت علی، صابر حسین، محمد شہباز، حسنین عباس کاظمی، احسن یعقوب ثاقب، انیس احمد، شکیل احمد، جاوید اقبال، شبانہ حمید مغل، محمد نوید اختر، طاہرہ بانو، ملک محمد عاطف بن سعید، منزہ عاصم، محمد علی قزافی، رانا محمد الیاس بشیر، عائشہ بنتِ صادق، مکرم حسین، مصنف علی جوئیہ، محمد اسد اللہ صدیقی، منظر حیات، محمد عثمان غنی اور مظہر گیلانی شامل ہیں۔
اسی طرح کریمنل ڈویژن میں بھی تبادلے کیے گئے جن میں غلام اکبر، محمد جمیل، صفت اللہ، امیر احمد، اظہر اقبال اور محمد نصراللہ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت ججز کو مختلف اضلاع جیسے لاہور ،سیالکوٹ، میانوالی، پاکپتن، ننکانہ صاحب، راجن پور، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، مظفرگڑھ، فیصل آباد، سرگودھا، خانیوال، چکوال، بھکر، خوشاب، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، قصور، ساہیوال، نارووال، اوکاڑہ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام متعلقہ ججز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14مئی تک اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کریں۔