قوم ،پاک فوج ملکی خودمختاری کیلئے یکجا:وزارت دفاع میں تقریب

قوم ،پاک فوج ملکی خودمختاری کیلئے یکجا:وزارت دفاع میں تقریب

عسکری قیادت کی رہنمائی میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش معرکہ حق کے شہداء کوخراج عقیدت، سیکرٹری دفاع بطورمہمان خصوصی شریک

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزارتِ دفاع میں معرکہ حق کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ہلال امتیاز (ملٹری)تھے ،تقریب میں معرکہ حق کے تمام شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،عسکری قیادت کی رہنمائی میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قوم اور افواجِ پاکستان ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملکی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے یکجا رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں