ہائیکورٹ کو ایمان، ہادی کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلے کی ہدایت

ہائیکورٹ کو ایمان، ہادی کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلے کی ہدایت

فیصلے تک معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا رہے گا:عدالت عظمیٰ، 3رکنی بینچ میں سماعت ہائیکورٹ درخواست مسترد کرتی تو سپریم کورٹ میرٹ پر معاملہ سن سکتی تھی:جسٹس نعیم

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر،اے پی پی)سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت جاری کر دی اور قرار دیا کہ اس فیصلے تک معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا رہے گا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر نوٹس جاری کیا، دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سماعت نہیں ہوئی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواست مسترد نہیں کی، نہ ہی درخواست گزاروں کے خلاف کوئی حکم جاری ہوا، اگر اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست مسترد کرتی تو سپریم کورٹ میرٹ پر معاملہ سن سکتی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے ، سپریم کورٹ نے ہدایت جاری کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں