ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

 ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

یہ رپورٹ جمع کرانے کا کیا طریقہ ؟ ، کیا یونیفارم میں سب کرنیکی اجازت؟:ہائیکورٹ آپ کو پتہ ہے ایسی حرکت پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی :چیف جسٹس،ریمارکس

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عدالتی حکم کے باوجود سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کی انکوائری نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان سے استفسار کیا کہ یہ رپورٹ جمع کرانے کا کیا طریقہ تھا؟ آپ کے آفیسر نے رپورٹ کے نام پر ایک فوٹو کاپی جمع کرائی، کیا یونیفارم میں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے؟ ڈاکٹر صاحب کیا آپ کا محکمہ آپ کے کنٹرول میں نہیں ، اس طرح تو کوئی پرائیویٹ جگہ پر بھی رپورٹ نہیں دی جاتی، آپ کو پتہ ہے ایسی حرکت پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے ، ڈسپلن فورس کی جانب سے تو ایسی غیر ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ رپورٹ پیش کرنے والے افسر کو معطل کردیا ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر نے کہا کہ معذرت خواہ ہیں آئندہ ایسی لاپروائی نہیں ہوگی، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے انکوائری مکمل کرلی ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں