صومالی قذاقوں نے اغوا بحری جہاز کے عملے کی ویڈیو جاری کر دی

صومالی قذاقوں نے اغوا بحری جہاز  کے عملے کی ویڈیو جاری کر دی

کراچی (سٹاف رپورٹر)صومالی بحری قذاقوں نے اغوا کیے گئے بحری جہاز ’’ہونر 25‘‘کے مغوی عملے کی ویڈیو جاری کردی ، جس میں پاکستانی سیکنڈ انجینئر کاشف عمر نے حکومت پاکستان اور شپنگ کمپنی سے فوری مدد کی اپیل کی ہے ۔

ویڈیو بیان میں کاشف عمر نے بتایا کہ انہیں اور جہاز کے دیگر عملے کو اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے ہیں جبکہ جہاز پر کھانے پینے کا سامان تقریباً ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کار 24 گھنٹے میں صرف ایک مرتبہ تھوڑی مقدار میں ابلے ہوئے چاول فراہم کرتے ہیں۔ کاشف عمر کے مطابق جہاز پر پینے کا صاف پانی بھی ختم ہوگیا ہے اور عملہ سمندر اور جہاز کا گندا پانی پینے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ شپنگ کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ اغوا کاروں سے فوری رابطہ کرکے عملے کی بحفاظت رہائی یقینی بنائیں۔ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود ’’شپ ہونر 25‘‘پر 10 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والا عملہ یرغمال ہے ۔ واقعہ کے بعد مغویوں کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں