بجٹ تیاری ،نوازشریف نے وفاقی وزرا کو جاتی امرا طلب کر لیا

بجٹ تیاری ،نوازشریف نے  وفاقی وزرا کو جاتی امرا طلب کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شری نے بجٹ کی تیاری کے لیے وفاقی وزرا کو جاتی امرا طلب کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں وفاقی بجٹ کی تیاری نواز شریف کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی۔

 اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا نواز شریف کوبجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ،بجٹ میں لگنے والے مجوزہ ٹیکسز اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں