پاک، امریکا سکیورٹی و انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک، امریکا سکیورٹی و انسداد  دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی ،ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک تھے۔

جس میں پاک امریکہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں کے جلد آغاز کے خواہاں ہیں ،محسن نقوی نے مشرق وسطیٰ کے تناز ع کے پُرامن اور دیرپا حل کے لئے امید کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں