پختونخوا سینیٹ نشست پرانتخاب درخواستیں 21مئی کوسماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر انتخاب ملتوی کئے جانے کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت 21 مئی کو مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جلال خان اور دیگر کی طرف سے 23 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخاب ملتوی کئے گئے تھے ،اس کیس کی مزید سماعت اب 21 مئی کو ہوگی۔