پاکپتن : ذخیرہ شدہ 1لاکھ 8ہزار بوری گندم ضبط،3گودام سیل

پاکپتن : ذخیرہ شدہ 1لاکھ 8ہزار  بوری گندم ضبط،3گودام سیل

پاکپتن(نمائندہ دنیا، خبرنگار)پاکپتن میں ذخیرہ شدہ 1لاکھ 8ہزار بوری گندم ضبط کرکے 3گودام سیل کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر غنی روڈ پر واقع انمول کاٹن فیکٹری کے اندر سے سپیشل برانچ کی نشاند دہی پر اے سی منتہیٰ اظہر اور پیرا فورس کی مدد سے 50 کلو والی ایک لاکھ گندم کی بوریاں برآمد کر کے سرکاری طورپر ضبط کر لی گئیں۔ ایک اور کارروائی میں پل راکھ کے قریب سپیشل برانچ کی نشاندہی پر50کلو والی 8000بوری گندم ڈی سی پاکپتن کے حکم پر اے سی منتہیٰ اظہر، ڈی ایس سی فوڈ اور پیرا فورس انچارج اقبال سنپال کی موجودگی میں سرکاری قبضہ میں لے کر سیل کر دی گئیں۔ کارروائیوں کے بعد برآمد گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہاکہ گندم ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں