پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،5روپے لٹر کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،5روپے لٹر کمی

پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 409 روپے 78پیسے مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5، 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ،کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 409 روپے 78پیسے اور ہائی  سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں