سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

سابق صوبائی وزیر ملک ندیم  کامران کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

ساہیوال (خبرنگار)سابق صوبائی وزیر پنجاب ملک ندیم کامران کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ محافظ ٹاؤن میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ان کے بیٹے ملک کاشف ندیم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں محافظ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ان کے صاحبزادے پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و ممبر پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم، وفاقی وزیر پیر عمران شاہ ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور منشا ء اﷲبٹ، ممبران صوبائی اسمبلی محمد ارشدملک، پیر ولایت شاہ کھگہ، نوید اسلم خان ، رانا ریاض احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز ساہیوال میاں محمد ساجد، سابق میئر ساہیوال اسدعلی خان،سابق چیئرمین ضلع کونسل زاہد اقبال،، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹرآصف طفیل اورمختلف سماجی وصحافتی حلقوں کے نمائندہ افرادکے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی قل خوانی آج بعد نماز عصر ساہیوال میں ان کی رہائش گاہ فرید ٹاؤن میں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں