کسٹمرز کو منشیات کیسے پہنچائی جاتی تھی ؟ طریقہ کار سامنے آ گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کا منشیات کی ترسیل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے ، شہر کے مختلف مقامات پر ملزمہ کی جانب سے منشیات رکھوائی جاتی تھی۔یہ منشیات رقم موصول ہونے کے 10 منٹ بعد لوکیشن پر رکھوائی جاتی تھی، جگہ کی لائیو لوکیشن اور رکھی گئی منشیات کی تصاویر کسٹمر کو بھیجی جاتی تھیں۔