پنکی کیخلاف چھٹا مقدمہ سامنے آگیا، پنجاب میں ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں پنکی کے ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع، چھٹا مقدمہ بھی سامنے آگیا، بتایا گیا کہ کراچی پولیس کی جانب سے دی گئی منشیات فروشوں کی فہرست آئی جی پنجاب کو دی گئی ہے۔۔۔
جس کے بعد انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے ، فہرست میں خواتین کے نام بھی شامل ہیں جبکہ لاہور سے کراچی بذریعہ ٹرین، بسز کوکین منتقل کرنے والے رائیڈرز کو بھی تلاش کیا جارہا ہے ۔اُدھر کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف لاہور میں چھٹا مقدمہ منظرعام پرآگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ پولیس نے 2018 میں منشیات فروش نواز کو پکڑا جس کے قبضے سے 1100 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم انمول عرف پنکی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا اور انمول عرف پنکی اپنی رہائش گاہ سے منشیات فراہم کرتی تھی،اس سے قبل ملزمہ کیخلاف کوٹ لکھپت،وحدت کالونی ،لیاقت آباد،اقبال ٹاؤن اور گجر پورہ میں مقدمات سامنے آچکے تاہم پنجاب پولیس نے ایک بھی مقدمے میں ملزمہ انمول پنکی کو گرفتار نہیں کیا۔تفتیشی ٹیم نے ملزمہ کو کسی مقدمے میں اشتہاری قرار نہیں دیا۔