ایس آئی ایف سی کوششیں :سرمایہ کاری،ٹیکس نظام میں بڑی پیشرفت

ایس آئی ایف سی کوششیں :سرمایہ کاری،ٹیکس نظام میں بڑی پیشرفت

ریفائنری اپگریڈیشن پالیسی سے ٹیکس مسائل حل، سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع توانائی شعبے میں اصلاحات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد ، معیشت میں استحکام پیدا ہوگا

  اسلام آباد (آن لائن)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے باعث ملک میں ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے شعبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ توانائی، ریفائنری اپگریڈیشن اور صنعتی ترقی کے مختلف منصوبوں  پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری اور پالیسی معاونت کے نتیجے میں آئل ریفائنری سیکٹر سے متعلق دیرینہ ٹیکس مسائل کے حل کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں اس شعبے کیلئے خصوصی اقدامات شامل کیے جانے کی توقع ہے ۔براؤن فیلڈ ریفائنری اپگریڈیشن پالیسی کے تحت ٹیکس رکاوٹیں دور ہونے کے بعد ریفائنریوں کی اپگریڈیشن کا عمل تیز ہوگا جس سے ملک میں معیاری پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سرمایہ کاری میں توسیع اور ریفائنریوں کی اپگریڈیشن سے نہ صرف صنعتی پیداوار بڑھے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے اقدامات ادارہ جاتی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں