بھارتی آرمی چیف کا بیان قابل مذمت
اسلام آباد (اے پی پی) انسانی حقوق بارے وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی اور جیل میں بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی مایوسی اور سیاسی جذبات کی عکاسی قرار دیا۔
اپنے بیان میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں، لچک، بہادری اور فتوحات سے جڑی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا پاکستان کے عوام کی طاقت اور اتحاد کے عزم کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام رہیں گے ۔