پنجاب کے ترقیاتی منصوبے عالمی توجہ کا مرکز،عظمیٰ بخاری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب کا ترقیاتی ماڈل متعارف کرایا
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو عالمی سطح پر متعارف کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے شرکا مریم نواز شریف کی دو سالہ کارکردگی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے نظر آئے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف نے فورم کے شرکاء کو مختصر عرصے میں مکمل کئے جانے والے تاریخی منصوبوں سے آگاہ کیا، جن میںاپنی چھت اپنا گھر،ستھرا پنجاب،ماڈل ویلجزاورصاف پانیجیسے عوام دوست منصوبے خصوصی توجہ کا مرکز رہے ۔ ان منصوبوں کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی اور شرکاء نے پنجاب حکومت کے وژن کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وہ ترقیاتی منصوبے جو عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ان کی کامیاب تکمیل پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔ مریم نواز شریف کے وژن اور متحرک قیادت کی بدولت پنجاب دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں عالمی معیار کے ترقیاتی ماڈل کو متعارف کروایا ہے اور یہی اعلیٰ معیار آج ورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی اصل پہچان بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم ترین عرصے میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعزاز بھی مریم نواز شریف کو حاصل ہوا ہے ، جو ان کی انتھک محنت، عوامی خدمت اور موثر گورننس کا واضح ثبوت ہے۔