حج آپریشن آج مکمل ، 1لاکھ 80ہزار عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے
اسلام اباد (سید قیصر شاہ )رواں برس18 اپریل کو شروع ہونے والا حج آپریشن آج مکمل ہوجائے گا ، حج آپریشن بغیر کسی وقفہ کے 21 مئی آج تک جاری رہا۔۔۔
سرکاری سکیم کے تحت1لاکھ 19 ہزار210 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ، مجموعی طور پر پاکستان سے 1لاکھ80ہزار عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ،حجاز مقدس میں عازمین حج کو علاج معالجے کی 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔