اسلام آبادہائیکورٹ کی بجلی بند، ججز نے موبائل کی روشنی میں کام چلایا

اسلام آبادہائیکورٹ کی بجلی بند، ججز نے موبائل کی روشنی میں کام چلایا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بجلی کی طویل بندش کے باعث عدالتی امور شدید متاثر ہوئے جبکہ دو گھنٹے بعد بجلی بحال کی جا سکی۔

بجلی کی بندش کے دوران ججز نے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت موبائل فون کی روشنی میں جاری رکھی۔ بجلی نہ ہونے کے باعث متعدد کیسز میں باقاعدہ کارروائی نہ ہو سکی اور بعض مقدمات کو لفٹ اوور کر دیا گیا۔ عدالتی عملے کے مطابق لفٹ اوور ہونے والے مقدمات کی سماعت کے لئے نئی تاریخیں بعد میں مقرر کی جائیں گی۔ بجلی کی طویل بندش سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی مختلف برانچوں اور انتظامی شعبوں کا کام بھی متاثر رہا جبکہ سائلین اور وکلا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی بحال ہونے کے بعد عدالتی امور معمول کے مطابق شروع کر دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں