پاسکو سے مہنگی خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کا اظہار

پاسکو سے مہنگی خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کا اظہار

غیر معیاری گندم سے تیار آٹے کو استعمال کے لئے غیر موزوں قرار دیدیا گیا پاسکو سے خریداری کا ماڈل مہنگا ،مستقبل میں گندم ذخائر استعمال کرنیکا فیصلہ

لاہور (عمران اکبر )پنجاب حکومت کی جانب سے پاسکو سے خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سے تیار آٹے کو استعمال کے لئے غیرموزوں قراردے دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پاسکو سے اب تک 99 ہزار 400 میٹرک ٹن گندم اٹھائی جا چکی ہے مزید 12 ہزار میٹرک ٹن گندم ابھی باقی ہے ،دستاویزات کے مطابق پاسکو سے  4150 روپے فی من کے حساب سے مہنگی گندم خریدی گئی،حکومت کو گندم پر 8 ارب 62 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑی،پاسکو سے گندم کی خریداری کا ماڈل مہنگا ثابت ہوا ہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں گندم کے وافر ذخائر کو استعمال کیا جائے گا ،پنجاب حکومت کا فلور ملوں کو ستمبر سے مارچ تک گندم کی مرحلہ وار فراہمی کا پلان تیار کر لیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں