عیدالاضحی پر 3چھٹیاں ،26سے 28مئی تمام دفاتر اورادارے بند
اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں 3 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات 26 سے 28 مئی (منگل ،بدھ ،جمعرات)تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے ۔ متعلقہ اداروں کو تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔