آزاد کشمیر میں دو سال بعد مائننگ لائسنسز کا اجرا دوبارہ بحال

آزاد کشمیر میں دو سال بعد مائننگ لائسنسز کا اجرا دوبارہ بحال

ایس آئی ایف سی اقدامات سے معدنی شعبے ، سرمایہ کاری اور روزگار بڑھنے کی توقع

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں دو سال سے معطل مائننگ لائسنسز کا اجرا دوبارہ بحال کر دیا گیا جسے معدنی شعبے کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔مارچ 2024 سے معطل کان کنی لائسنسز کا عمل ایس آئی ایف سی کے سٹریٹجک اور مربوط اقدامات کے باعث دوبارہ فعال ہوا۔ اس دوران مختلف انتظامی اور پالیسی رکاوٹیں دور کرتے ہوئے نئے مائننگ لائسنسز کے اجرا کی راہ ہموار کی گئی۔حکام کے مطابق مائننگ لیزز کی بحالی سے آزاد جموں و کشمیر میں معدنی وسائل سے مؤثر استفادہ ممکن ہوگاجبکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔ اس کے ساتھ ریسرچ، معدنی ترقیاتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں