بجلی قیمت میں 1.72روپے یونٹ اضافہ کا امکان، 2جون کو سماعت
اسلام آباد(دنیا نیوز)ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 72 پیسے اضافہ کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے اپریل کے لیے فیول پرائس کی مد میں درخواست دائر کی ہے ، نیپرا درخواست پر 2 جون کو سماعت کرے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔