خیبرپختونخوا میں آج سی این جی سٹیشن کھل جائینگے ، گورنر کنڈی

خیبرپختونخوا میں آج سی این جی سٹیشن کھل جائینگے ، گورنر کنڈی

صبح 6 سے شام 6 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائیگی،وزیراعظم کے مشکور این ایف سی ایوارڈز کے حوالے سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے ،مزمل اسلم

اسلام آباد(دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہیں، خیبرپختونخوا میں آج سے سی این جی سٹیشن کھل جائیں گے ۔صبح 6 سے شام 6 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا ڈاکٹرعباد اللہ، صوبائی مشیرخزانہ مزمل اسلم کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے ، مسائل حل کرنے کیلئے سب کو  کردار ادا کرنا ہوگا،ہم چاہتے ہیں وفاق مضبوط ہو، جب بھی کوئی کے پی کا ایشو اٹھائے گا ہم اس پر سیاست نہیں کریں گے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہم وفاق کی مضبوطی چاہتے ہیں اس لئے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی، کے پی کی طرف سے مشکور ہیں ہماری بات سنی، ہم نے سی این جی کا معاملہ بتایا 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دینے پر اتفاق ہوا۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاوزیراعظم اور وزیر پٹرولیم کا شکرگزار ہوں، ہم نے حکومت سے کہا اپنا مقدمہ لائیں بات چیت سے حل کریں گے ، گالم گلوچ سے مسئلہ حل نہیں ہوتا،شہباز سپیڈ مشہور ہے وہی سپیڈ لگا کر مسئلہ حل کیا، امید ہے جلد دوسرا ایشو بھی حل ہو جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈز کے حوالے سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں