پاک چین سٹر ٹیجک تعاون پر شراکت داری مسلسل مستحکم ہورہی:صدر

پاک چین سٹر ٹیجک تعاون پر شراکت داری مسلسل مستحکم ہورہی:صدر

دونوں ممالک کی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی، سفارتی تعلقات سالگرہ پر پیغام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر میں چین کی قیادت اور عوام، بالخصوص صدر شی جن پنگ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،گزشتہ 75 برسوں کے دوران، پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، سٹر ٹیجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لئے غیر متزلزل حمایت کی ایک شاندار مثال کے طور پر ابھرے ہیں۔ بدلتے علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ یکجہتی کا اظہار کیا ، پاک چین سٹر ٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مستحکم ہو رہی ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے ایک سنگ میل ہے ، پاکستان کے عوام کو اس مثالی دوستی پر بے حد فخر ہے ، جس کی آبیاری میں دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے اپنا کردار ادا کیا ،  پاک چین دوستی آئندہ برسوں میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں