بلاول کا بجٹ کے بعد جنوبی وسطی پنجاب کے دورے کا فیصلہ
لاہور (سپیشل رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکاایران تنازع کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، تنازع کی وجہ سے معیشت اور توانائی دباؤ میں ہے۔
بلاول نے جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ امریکا ایران تنازع جلدی حل ہونا عالمی برادری کے مفاد میں ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں تنظیمی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ، مخدوم احمد نے تجویز دی کہ ملتان، بہاولپور رحیم یار خان میں جلسے ہونے چاہئیں ،ملاقات میں بلاول بھٹو کو بجٹ کے بعد جنوبی اور وسطی پنجاب کے دورے کی تجویز دی ،بلاول نے تجویزسے اتفاق کیا اور جنوبی ،وسطی پنجاب کے دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا، بعدازاں وہ دورہ لاہور مختصر کر کے اسلام آباد چلے گئے ۔