ڈی جی ISPRکی وائس چانسلرز،اساتذہ سے نشست،سکیورٹی پرگفتگو

 ڈی جی ISPRکی وائس چانسلرز،اساتذہ سے نشست،سکیورٹی پرگفتگو

معرکہ حق میں پاکستان کوعظیم فتح ملی،ہمیں پاک فوج پرپورابھروسہ ہے ،شرکاء وائس چانسلرزاوراکیڈیمیا کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے اقدام کو سراہا گیا

راولپنڈی (دنیا نیوز)نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرزاورسینئر اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں پاکستان کی 200سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔راولپنڈی منعقدہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

خصوصی نشست میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کیلئے قابلِ فخرکردارادا کیا ہے ، معرکہ حق میں پاکستان کو پاک افواج کی وجہ سے عظیم فتح نصیب ہوئی، ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخر ہے ، ہمیں طلباء کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے ۔انہوں نے کہا اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگہی دی گئی، افواجِ پاکستان اوراکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو بے حد سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں