آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹر

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں  مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹر

مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹر ہو گئیں۔

قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) آزاد جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے دس دن کی توسیع دیدی گئی۔ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون تک جاری رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں