اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پراین آئی آر سی میں قائم مقام چیئرمین تعینات

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پراین آئی آر سی میں قائم مقام چیئرمین تعینات

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) کے۔۔۔

 چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق کیس میں عدالت کو بتایاگیا کہ کمیشن فعال ہو گیااوروفاقی حکومت نے سردار طاہر صابر کو قائم مقام چیئرمین این آئی آر سی تعینات کردیاہے ۔گزشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سردار طاہر صابر کو این آئی آر سی میں قائم مقام چیئرمین تعینات کیاگیاہے جو سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں،عدالت نے قائم مقام چیئرمین این آئی آر سی تعیناتی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں