آئینی عدالت :مبینہ غلط سرجری کیخلاف دائراپیل پر متعلقہ سرجن سے جواب طلب
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے ایک ڈاکٹر کی جانب سے دوسرے ڈاکٹر کی مبینہ غلط سرجری کے خلاف دائر اپیل پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور متعلقہ سرجن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر طلال خورشید کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ متاثرہ ڈاکٹر کو کس نوعیت کی انجری ہوئی تھی،درخواست گزار کے وکیل احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر طلال خورشید کا کندھا ایک حادثے میں بری طرح متاثر ہوا تھا، تاہم بعد ازاں کی گئی سرجری غلط ثابت ہوئی۔