سیاسی استحکام عوامی مسائل کے حل سے مشروط :مخدوم احمد محمود
لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سلگتے مسائل کے حل کے لیے مو ثر طرزِ حکمرانی ناگزیر ہے اور اس حوالے سے حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ملک میں سیاست کی مضبوطی عوامی مسائل کے حل سے مشروط ہے ، جبکہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے سے سیاسی استحکام ممکن نہیں رہتا۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے کردار کی بحالی کے لیے دوبارہ عوام سے رجوع کرنا ہوگا۔ اپنی رہائش گاہ پر فنکشنل مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شاہدمحمودخان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو آپس کی کشمکش میں الجھنے کے بجائے اپنی سیاسی قوت مضبوط بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے ، اس مقصد کے لیے عوام کی حقیقی آواز بننا ناگزیر ہے ۔