جے یو آئی کا آ ج مہنگائی کیخلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر مہنگائی اور بدامنی کے خلاف آج بروزجمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔۔۔
تمام صوبائی اورضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے ہونگے ،جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہاہے کہ بدامنی اور مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ، عوام کے نام پراسمبلیوں میں بیٹھنے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر اپنا بوجھ ڈالے ہوئے ہیں۔