ڈیرہ مراد جمالی ،بجلی کا ٹاور اڑانے کی کوشش ناکام 30کلودھماکہ خیز مواد برآمد

ڈیرہ مراد جمالی ،بجلی کا ٹاور  اڑانے کی کوشش ناکام  30کلودھماکہ خیز مواد برآمد

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)پولیس ،سی ٹی ڈی ،سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سندھ اور پنجاب جانے والی بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی کے ٹاورز کو دھاکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی،30کلو سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیاگیا۔

پولیس ا ور فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو متعدد بجلی کے ٹاورزتباہ ہونے کا خدشہ تھا جس سے سندھ اور پنجاب میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوسکتا تھا ،نا معلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں