گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر 3 ساتھیوں سمیت بازیاب

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر  3 ساتھیوں سمیت بازیاب

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابر کو 3 ساتھیوں سمیت بازیاب کروا لیا گیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر، دو پروفیسرز اور ایک ڈرائیور بازیاب ہو چکے ہیں، تاہم چاروں افرادآخری اطلاعات تک اپنے گھروں کو نہیں پہنچے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد، لیکچرر ڈاکٹر ارشاد بلیدی اور ڈرائیور حاتم کو 13 مئی کو گاڑی پر گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے مستونگ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں