پی پی نے عوامی حقوق کیلئے ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھائی ،فیصل کنڈی

پی پی نے عوامی حقوق کیلئے ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھائی ،فیصل کنڈی

لوئر دیر میں پیپلزپارٹی کا یوتھ ورکرز کنونشن، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لوئر دیر،اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی لوئر دیر کے زیرِ اہتمام ایک شاندار یوتھ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیح دی ہے اور صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سی این جی کی بندش کے مسئلے پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی نے عوامی مفاد میں بھرپور کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں وفاقی سطح پر اقدامات کیے گئے ۔سید محمد علی شاہ باچا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی سیاست اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔علاوہ ازیں فیصل کنڈی سے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں