دریائے راوی سے 51کلو وزنی کھگا مچھلی کا شکار، دیکھنے والوں کا تانتا

دریائے راوی سے 51کلو وزنی کھگا  مچھلی کا شکار، دیکھنے والوں کا تانتا

نارووال (این این آئی) مچھیرے نے دریائے راوی سے 51 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑ لی جسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

 بتایا گیا کہ نارووال کے رہائشی شہباز نے نیو لاہور روڈ گاؤں باٹھانوالہ کے قریب دریائے راوی میں جال لگایا تھا۔ شہباز کے مطابق کھگا  مچھلی جال میں لگی، باہر نکال کر وزن کیا تو 51 کلو تھا۔ پانچ دس کلو کی مچھلیاں شکار کیں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی ہاتھ لگی۔ اس نے مچھلی 800 روپے کلو فروخت کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں