پی ٹی اے نے سم ڈس اون مدت 60 سے بڑھا کر 365دن کردی
اسلام آباد (اے پی پی)پی ٹی اے نے غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشن کی روک تھام کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے سم ڈس اون (اپنے نام سے سم ہٹانے ) کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365دن کر دی ہے ۔
پی ٹی اے کے مطابق شہریوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے دوران مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر مجاز سم کا اجرا روکا جا سکے ۔ نئی پالیسی کے تحت اب کوئی بھی فعال سم ایک سال مکمل ہونے سے پہلے اپنے نام سے ہٹائی نہیں جا سکے گی۔