یکساں ترقی پر یقین ،(ن) لیگ کبھی تفریق نہیں کرتی ، بیرسٹر دانیال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوامی خدمت اور قومی چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صوبوں میں کبھی تفریق نہیں کرتی ، یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ، ملک بھر میں گورننس اور سروس ڈیلیوری پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی موازنہ نہیں ہے بلکہ پارٹی کی ترجیح عملی ترسیل، ترقی اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوامی خدشات کو مؤثر طریقے سے دور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتالوں، انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے حکومت کی عوامی خدمت اور سہولیات کی بہتری اجاگر ہوتی ہے ۔