جی بی الیکشن میں عہدیدارنامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند،پی ٹی آئی

جی بی الیکشن میں عہدیدارنامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند،پی ٹی آئی

گلگت(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان انتخابات 2026میں پارٹی ڈسپلن برقرار رکھنے کیلئے اہم سرکلر جاری کر دیا۔

جاری سرکلر کے مطابق تمام عہدیدار اور ورکرز صرف پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند ہوں گے ، پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسرے امیدوار کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت کی منسوخی اور عہدوں سے برطرفی کی جا سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں