وزیراعظم آزاد کشمیر کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم آزاد کشمیر کی راجہ پرویز اشرف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہداء کے درجات کی بلندی، غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں