سکالر ساحل عدیم کی حفاظتی ضمانت منظور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

 سکالر ساحل عدیم کی حفاظتی ضمانت منظور  متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے سکالر ساحل عدیم کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ساحل عدیم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کراچی میں مقدمہ درج اور گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہوں، حفاظتی ضمانت دی جائے ، عدالت نے 20 ہزار روپے کے مالیتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ ساحل عدیم پر لسانی گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں