عید تعطیلات، گرمی جوبن پر، درجہ حرارت 50تک جانیکا امکان

عید تعطیلات، گرمی جوبن پر، درجہ حرارت 50تک جانیکا امکان

کئی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ متوقع رات کے وقت بھی گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے : ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ۔ترجمان  پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ لاہور، اولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ۔ادارے کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، سرگودھا اور جھنگ میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں۔ باہر نکلتے وقت ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہنیں اور سر کو ٹوپی یا چھتری سے ڈھانپیں۔بچوں اور بزرگوں کو شدید گرمی میں گھروں کے اندر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سفر سے قبل گاڑی کے ٹائروں کا پریشر اور ریڈی ایٹر میں پانی کی سطح لازمی چیک کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں