حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ 31مئی سے شروع

حجاج کرام کی وطن واپسی کا  سلسلہ 31مئی سے شروع

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا سلسلہ 31 مئی سے شروع ہو گا اور بغیر وقفہ یکم جولائی تک جاری ہے گا۔ حج پروازوں کے ذریعے سرکاری سکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کو اسلام آباد ،لاہور، ملتان اور کراچی لایا جائے گا۔

پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی، ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو گا، حجاج کرام کو واپسی کیلئے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت وطن واپسی کیلئے "ہوم چیک ان" کی سہولت دستیاب ہوگی اور ماضی کی طرح انہیں سولہ سولہ گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حج سے پہلے مدینہ پاک حاضری دینے والے حجاج کرام کی واپسی جدہ سے اور حج کے بعد مدینہ شریف حاضری دینے والے خوش نصیب حجاج وہاں آٹھ سے دس دن قیام کے بعد وہیں سے وطن واپس آئیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں