چیئرمین سینیٹ کی محمد باقر قالیباف کو دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کا سپیکر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔۔۔
اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر قالیباف کی قیادت میں ایرانی پارلیمنٹ ایرانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کو مستحکم بنانے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گی۔