سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے سی ای او کا اضافی چارج دیدیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ڈیپ کے سی ای او شاہ میر اقبال مستقل تقرری تک پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے امور بھی سنبھالیں گے اور دونوں اداروں کی انتظامی و ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے ۔حکومت نے یہ اضافی ذمہ داری ان کی مؤثر انتظامی کارکردگی اور اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کے اعتراف میں سونپی ہے ۔ ان کی قیادت میں نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کا بڑا حصہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔