یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں پاکستان کی مسلسل 5 ویں سال پہلی پوزیشن
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام Erasmus Plus میں مسلسل 5 ویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے 98 طلبا نے سکالرشپس حاصل کیں، اس سال یورپین یونین نے اپنے سٹار پروگرام کے تحت1 ہزار 872 سکالر شپس کا اعلان کیا تھا۔80 سکالرشپس کے ساتھ بنگلہ دیش کا دوسرا اور 75 سکالرشپس کے ساتھ بھارت کا تیسرا نمبر رہا۔