انڈس واٹر کمشنر عدم تعیناتی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

انڈس واٹر کمشنر عدم تعیناتی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے انڈس واٹر کمشنر کی عدم تعیناتی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کرلیا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹیوزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یکم ستمبر 2025 سے عہدہ خالی ہے ، اس وقت یہ بہت ہی سیریس ایشو ہے کیونکہ بھارت چناب بیسن پر ڈیم بنا رہا ہے ۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی کو روسٹرم پر بلا کر کہاکہ حکومت سے ہدایات لے کر بتائیں یہ سیریس ایشو ہے ، سماعت 9جون تک ملتوی کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں