سندھ:جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں 2 ہزار 400 قیدیوں کی گنجائش۔۔۔
جبکہ 8 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 2 ہزار 200 کی گنجائش جبکہ 5 ہزار 644 قید ہیں، ان دونوں جیلوں میں مجموعی 4 ہزار 600 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں ساڑھے 13 ہزار سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔ حیدرآباد سینٹرل جیل میں ڈیڑھ ہزار قیدیوں کی گنجائش اور 3 ہزار افراد قید ہیں۔ سندھ کی 23 جیلوں میں مجموعی طور پر 14 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہے تاہم قیدیوں کی تعداد 27 ہزار تک پہنچ چکی جو گنجائش سے 13 ہزار زیادہ ہے ۔ تین خواتین جیلوں میں 438 خواتین قیدی ہیں۔