گیسٹ ہاؤسز کارروائی، توہین عدالت درخواست پر نوٹسز جاری
چیئرمین سی ڈی اے ،ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ و دیگر سے جواب طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے گیسٹ ہاؤسز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود کارروائیوں پر توہین عدالت کی درخوا ست پر چیئرمین سی ڈی اے ،ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ماجد امین کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عدالت نے گیسٹ ہاؤسز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا ہے ،عدالتی حکم کے باوجود سی ڈی اے نے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کے خلاف کارروائی کریں۔