بڈھ بیر میں گرین بیلٹ پربم دھماکا ، کو ئی نقصان نہیں ہوا
دھماکا خیز مواد نامعلوم دہشتگردوں نے نصب کیا تھا ، علاقہ میں خوف و ہراس
پشاور (اے پی پی) پشاور کے علاقہ کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر کے قریب پیر کو بم دھما کا ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ایک سی این جی پمپ کے قریب سڑک کے درمیان موجود گرین بیلٹ پر دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ بڈھ بیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ، بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
بڈھ بیر /دھماکا