پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات  دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم

پشاور (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی قیادت نے پارٹی کے اندرونی اختلافات اور ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے 6 رکنی اعلٰی سطح کمیٹی تشکیل دیدی۔

پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کے دستخط سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی ، علی اصغر خان، مینا خان آفریدی ، عاطف خان اور اکبر ایوب خان شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے ، حکومتی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور پارٹی فیصلوں پر موثر مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں